Advertisement

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت

پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 19 ڈالرز کمی سے 1793 ڈالرز فی اونس ہوگیا ہے۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 05 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 169.03 سے بڑھ کر 169.08 روپے  پر بند ہوا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ رہا تاہم 223 پوائنٹس کی کمی کے باعث انڈیکس 46 ہزار کی حد سے نیچے چلا گیا۔ مارکیٹ پوائنٹس کی کمی سے45 ہزار 73 کی سطح پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طورپر 368 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 231 کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 122 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت سامنے آگئی
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
سونے کی قیمت میں زبردست کمی ہوگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر؛ حکومت کا اہم فیصلہ
مہنگائی سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع؟ بڑی خوشخبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version