Advertisement

صدرِ پاکستان کی اہلیہ ثمینہ علوی کورونا کاشکار

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی کورونا کا شکار ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں  ثمینہ علوی نے کہاکہ ایک دن پہلے میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، تھوڑی سی کمزوری کے علاوہ میں الحمدللہ خیریت سے ہوں۔

ثمینہ علوی نے اپنے پیغام میں تمام لوگوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703، سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 812، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 619 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Advertisement

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 151 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 43 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 490، سندھ میں 7 ہزار 310، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 463، اسلام آباد میں 907، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 731 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
Next Article
Exit mobile version