Advertisement

بڑھتی مہنگائی پر وزیراعظم نے اجلاس طلب کرلیا

اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر، معاونین خصوصی شریک ہوں گے جبکہ اجلاس کل سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں صوبوں کے چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان 24ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ورچوئل خطاب کریں گے۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منگل سے شروع ہونے والے اعلیٰ سطحی بحث میں زیادہ تر افغانستان ، موسمیاتی تبدیلی اور کورونا وائرس پر بحث پر ہوگی جس میں وزیر اعظم عمران خان سمیت عالمی رہنماؤں کی ایک بڑی تعداد خطاب کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کا خطاب ریکارڈ کرلیا گیا، افغانستان اور مسئلہ کشمیر وزیراعظم کے خطاب کا حصہ ہیں۔ وزیراعظم کا خطاب تقریباً آدھے گھنٹے کا ہوگا جو 24 ستمبر کو نشر کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں عمران خان مقبوضہ کشمیر ‘افغانستان کی صورتحال کے علاوہ عالمی معاشی اور سیاست مسائل پر بات کریں گے۔

وزیراعظم بھارت کی طرف سے پھیلائی جانے والی جعلی خبروں کو روکنے کی طرف بھی دنیا کی توجہ مبذول کرائیں گے جبکہ عمران خان افغانستان کے استحکام کے لیے تجاویز بھی دیں گے۔

رواں سال اجلاس کا موضوع کورونا وائرس سے بحالی، پائیدار تعمیرنو، لوگوں کے حقوق کا احترام اور موسمیاتی تبدیلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version