بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف واپڈا ملازمین سراپا احتجاج

سکھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف واپڈا ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کی جانب سے پریس کلب سامنے دھرنا دیا گیا ہے۔
شجاع گھمرو کا کہنا ہے کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے لیکن تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا ، حکومت ایک جانب مہنگائی میں اضافہ کررہی ہے اور دوسری جانب روزگار چھین رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ واپڈا ملازمین مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، حکومت مہنگائی پر کنٹرول نہیں کرپائی ہے۔
دوسری جانب سید زاہد شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت واپڈا کی نجکاری کا منصوبہ بنائے بیٹھی ہے لیکن ہم واپڈا کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہے۔
واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف واپڈا ملازمین نے شدید نعرے بازی بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News