Advertisement

گھی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ گھی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پٹرولیم، صوبائی چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی وجہ ہے، پاکستان گھی، گندم اور چینی درآمد کرتا ہے، کورونا کے باعث عالمی منڈی میں اشیائے صرف کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

وزیر خزانہ نے چیئرمین ایف بی آر کو گھی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ گھی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جائے، عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں یکدم اضافہ ہوا۔

Advertisement

وزیر خزانہ شوکت ترین نے چیف سیکریٹریز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومتیں روزانہ کی بنیاد پر فلور ملز کو گندم کی فراہمی کو یقینی بنائیں، گندم کی فراہمی حکومتی نرخوں 1950 روپے من پر یقینی بنائی جائے۔

اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار کی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو چینی کی درآمد کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے چیف سیکرٹری پنجاب کو چینی کا درآمدی ذخیرہ مارکیٹ تک بروقت پہنچانے کی ہدایت کردی۔

 معاون خصوصی برائے فوڈ سکیورٹی جمشید اقبال چیمہ نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں غذائی اجناس کو ذخیرہ کرنے کے لیے منصوبہ بنایا جا رہا ہے، دالیں کسان سے پاسکو کے ذریعے خریدنے کی بھی تجویز ہے، دالیں یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے سستے داموں میں عوام تک پہنچانے کا پروگرام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version