Advertisement

عوام کی سماجی ترقی کے تمام اہداف کے حصول کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ عوام کے سماجی و اقتصادی ترقی کے تمام اہداف کے حصول کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے جرمن تاجروں کے وفد سے ملاقات کی جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت کر زور دیا۔

ملاقات میں جرمن تاجروں کے وفد نے پاکستان کی سرمایہ کاری پالیسی اور غیر ملکی سرمایہ کے فروغ اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی، جرمن وفد نے پاکستان میں زراعت، قابل تجدید توانائی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

شوکت ترین نے کہا کہ معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، عوام کے سماجی و اقتصادی ترقی کے تمام اہداف کے حصول کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ کے لیے ایگریکلچر ٹرانسفرمیشن پلان کا جلد افتتاح کیا جائے گا، کسانوں کو زرعی مداخل اور مشنری کیلئے چھوٹے قرضے دیئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version