صبا قمر کا شاعرانہ انداز مداحوں کو بھا گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر کے کیپشن میں ایک شعر لکھا ہے۔
:صبا قمر نے لکھا کہ
ہم نے جس جس کو بھی چاہا تیرے ہجر میں وہ لوگ
آتے جاتے ہوئے موسم تھے، زمانہ تو ، تو تھا
کچھ ہی دیر قبل اپلوڈ کی گئی صبا قمر کی اس تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی بھی تعریف کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس کے کیپشن میں اداکارہ نے ایک غزل کے کچھ اشعار لکھے تھے۔
اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام پوسٹ میں یہ اشعار لکھے:
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کرکے دیکھتے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News