Advertisement

اداکارہ ثروت کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ثروت گیلانی کی تصویر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ثروت گیلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ پہلے سوچو ، پھر تولو ، پھر بولو۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی کیپشن کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 گزشتہ دنوں ثروت گیلانی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا گیا کہ  اداکارہ سفید رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو بولڈ فوٹو شوٹ کروانا مہنگا پڑ گیا تھا۔

  اداکارہ ثروت گیلانی کا ان کے شوہرکے ساتھ کروائے جانے والا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہوا تھا۔

یاد رہے کہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا نے 2014 میں شادی کی تھی اور یہ فہد مرزا کی پہلی جبکہ ثروت گیلانی کی دوسری شادی ہے۔

اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تاہم زیادہ تر افراد نے اداکار کے بجائے اداکارہ کے خلاف نفرت پر مبنی باتیں لکھیں۔

Advertisement

فیشن میگزین ہیلو پاکستان نے ثروت گیلانی کا شوہر کے ساتھ مختصر ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

 شیئر کی گئی فوٹو شوٹ میں بتایا گیا تھاکہ اداکارہ اور ان کے شوہر ان کے جنوری کے شمارے کے سرورق کی زینت بنے ہیں۔

اگرچہ تاحال ہیلو پاکستان کے جنوری 2021 کے شمارے کو آن لائن جاری نہیں کیا گیا تھا، تاہم ثروت گیلانی اور ان کے شوہر کے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

دوسری جانب مذکورہ ویڈیو کو اداکارہ ثروت گیلانی اور ان کے شوہر فہد مرزا نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔

علاوہ ازیں فہد مرزا نے فوٹو شوٹ کی تصاویر کو بھی شیئر کیا تھا۔

مختصر ویڈیو میں ثروت گیلانی کو مغربی انداز کے بولڈ اور نیم عریاں لباس میں دیکھا جا سکتا گیا جبکہ ان کے شوہر کو بھی بولڈ انداز میں سگار پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

Advertisement

تصاویر میں بھی دونوں کو رومانوی انداز میں گلے ملتے ہوئے اور ایک دوسرے کے انتہائی قریب دکھایا گیا تھا۔

Advertisement

تاہم دونوں کی ویڈیو اور تصاویر سامنے آنے کے بعد مداح ان پر برہم دکھائی دیے اور کئی افراد نے ان دونوں کے انداز کو عریانیت اور فحش قرار دیا۔

Advertisement

زیادہ تر افراد نے دونوں کے انداز کو مغربی و ہولی وڈ و بولی وڈ کی کاپی قرار دیتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ ایسے انداز ہمارے سماج کا حصہ نہیں ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پاکستانی شوبز شخصیات اور خصوصی طور پر اداکارؤں کی جانب سے بولڈ انداز میں فوٹو شوٹ کروائے جانے پر ان پر مداحوں کی تنقید کوئی نئی بات نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Next Article
Exit mobile version