Advertisement

جب تک ویکسی نیشن کاہدف پورا نہیں ہوگا بندشوں کاسامنا رہےگا، اسدعمر

وفاقی وزیراسدعمر کا کہنا ہےکہ جب تک ویکسی نیشن کا ہدف پورا نہیں ہوگا بندشوں کا سامنا رہےگا۔

 تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سربراہ این سی او سی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے مشترکہ نیوزکانفرنس کر تے ہوئے کہ ویکسی نیشن کی بنیاد پر8 شہروں میں پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے، کوئٹہ ،پشاور ،اسلام آباد ،پنڈی ،میرپور، مظفرآباد، گلگت اور اسکردوان شہروں میں شامل ہیں۔

اسد عمر نے کہاکہ ان 8 شہروں میں انڈور اجتماعات میں 300لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی، جبکہ آؤٹ ڈور اجتماعات میں ایک ہزارلوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔

سربراہ این سی او سی نے کہاکہ یکم اکتوبر سے8 شہروں میں مزارات مکمل طور پر کھولے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان 8 شہروں میں ویکسین لگوانے والوں کیلئے سینما ہالزکھول رہےہیں، ان شہروں میں شادی ہالز7 روزکھولنے کی اجازت ہوگی۔

Advertisement

سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ ان 8 شہروں میں یکم اکتوبرسےتمام ریسٹورنٹس 7 روزکھلے رہیں گے، یکم اکتوبر سے ائیرلائنزمیں مسافروں کو کھانا فراہم کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ 40 فیصد سےکم ویکسی نیشن والےعلاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی، باقی شہروں میں پابندیاں 15 اکتوبر تک برقرار رہیں گی۔

 اسدعمر نے کہاکہ جب تک ویکسی نیشن کا ہدف پورا نہیں ہوگا بندشوں کا سامنا رہےگا، کورونا سے نکلنے کا واحد راستہ زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن ہے۔

نیوز کانفرنس میں موجود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ ویکسین نہ ہونے پرپابندیوں پرانحصارکررہےتھے،اب ہماری حکمت عملی ویکسین پرمنحصرہے۔

ڈاکٹرفیصل سلطان نے کہاکہ 12 سال سے زائد عمر کےبچوں کیلئے ویکسین کی اجازت دیدی، تعلیمی نظام جاری رکھنے کیلئے بچوں کی ویکسی نیشن لازمی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے عوام سے اپیل کی کہ ویکسین کےمنفی اثرات نہیں ،افواہوں پرتوجہ نہ دیں۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ امید ہے لاہور اور کراچی کی انتظامیہ ویکسی نیشن ڈرائیو کو بڑھائے گی تاکہ اگلے دس دنوں میں ان شہروں کے سینیما بھی کھل سکیں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی کابینہ کو الیکٹرونک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دی گئی ، انتخابات میں شفافیت یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت کا بہت اہم حصہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں ، ملک میں انتخابی اصلاحات ضروری ہیں ، وفاقی کابینہ کوای وی ایم اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دی گئی ، ہم نے پرائیویٹ کمپنی سے20ای وی ایم منگوائی ہیں ، وزیراعظم نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کا معاملہ اپوزیشن سے مل کرحل کرنے کا کہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version