Advertisement

پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت معدنی ترقیاتی پروگرام پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم کو معدنی ترقیاتی پروگرام کے نکات اور مجوزہ اقدامات سے آگاہ کیا گیا جبکہ وزیراعظم کوملکی معدنیات کے ذخائر پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کو چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت بلتستان میں موجود ممکنہ ذخائر کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ سنگِ مرمر، گرینائٹ اور ریت کے پتھر کے بھی وسیع ذخائر کی موجودگی سے بھی اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ شعبے کو درپیش مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ قانونی و انتظامی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کو دیکھ جا رہا ہے جبکہ ماحولیاتی تحفظ  کو بھی مدنظر رکھ کر  پروگرام مرتب کیا جا رہا ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ ملک میں چٹانی نمک، چونے کا پتھر، جپسم، چینی مٹی، سلیکا ریت اور کئی دوسری صنعتی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں جبکہ پاکستان میں کرومائٹ، تانبے، سونے، چاندی، لوہے، لیڈ اور زنک کے دھاتی ذخائر موجود ہیں۔

Advertisement

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پکھراج، زمرد، روبی، ٹورمالین  (ترمری) اور ایکوامیرائن  (نیلگوں بلور) جیسے قیمتی پتھر اور کوئلے کے ذخائر بھی وافر مقدار میں موجود ہیں۔

بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ چنیوٹ اور کالا باغ میں  لوہے کے ذخائر پر سرمایہ کاری کیلئے حکمتِ عملی حتمی مراحل میں ہے، شعبے کی ترقی کیلئے تحقیق کے فروغ  کیلئے اقدامات بھی پروگرام میں شامل ہونگے۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان نے پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایات دیں۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت ملکی معدنیات کے ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے جامع حکمتِ عملی بنا رہی ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کی بھرپور صلاحیت موجود ہے جبکہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے ان سے فائدہ اٹھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء حماد اظہر، اسد عمر، متعلقہ شعبے کے وفاقی اور صوبائی اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version