Advertisement

ریاست کو شہریوں کے بنیادی حقوق دینے ہوں گے، سردار حسین بابک

اے این پی پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ ریاست کو شہریوں کے بنیادی حقوق دینے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاک افغان راستے کھل جائیں تو آدھی دنیا کی تجارت تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے، خام پیداوار یہاں پر ضائع ہو رہی ہے، افرادی قوت مایوسی کا شکار ہو رہی ہے۔

سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ ہم 6 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ صوبے  کی ضرورت 2300 میگا واٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل گرڈ سے صوبے کو دی جانی والی ٹرانسمیشن لائن بوسیدہ ہونے کے باعث نقصان کا سبب رہی ہے، ریاست کو شہریوں کے بنیادی حقوق دینے ہوں گے۔

سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ طورخم کا راستہ اگر پورا سال کھلا رہے تو پشاور تجارت کی عالمی منڈی بن سکتا ہے، بے نظیر انکم سپورٹ عوام کو خیرات دینے کے مترادف ہے ہمیں کاروبار کی جانب جانا ہوگا۔

Advertisement

اے این پی پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے مزید کہا کہ صوبے کو اٹھانے میں کوئی سیاست نہیں ہوگی ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version