Advertisement

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے، حماد اظہر

حماد اظہر

حماد اظہر کا ٹوئٹ

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے اگست سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 435   ارب روپے کا ریلیف دیا ہے، (ن) لیگ دور میں قیمتیں کم نہیں کی جاتی تھیں بلکہ بڑھا دی جاتی تھی، ایک وقت میں سیلز ٹیکس 56 فیصد تھا جو اب 10 فیصد ہے۔

وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ آج ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت خطے کے دیگر ممالک سے خاصی کم ہے، سابقہ ادوار کی نسبت پٹرول پر اب کم ٹیکس نافذ ہیں، کورونا کے باعث دنیا بھر میں اشیاء کی قیمتیں بڑھی ہیں جہاں پٹرول ہم سے سستا ہے وہاں پٹرولیم پیدا ہوتا ہے۔

 وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ نعرے بازی گالی گلوچ سے نکل کر دیکھا جائے کیسے عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے، احساس پروگرام کے تحت فنڈز کا اجراء دوگنا کردیا گیا ہے، عالم سطح پر آنے والی مہنگائی سے اپنے عوام کو بچایا جارہا ہے، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس بھی کم ہے اور قیمتیں بھی کم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب پولیس کی بڑی کارروائیاں، 10 ہزار سے زائد خطرناک مجرمان گرفتار
وزیراعظم کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ اور انگریزی چینل کا افتتاح
وزیراعظم شہباز شریف آج سے سہ ملکی دورہ پر روانہ ہونگے
سندھ کے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پنجاب اسمبلی میں طلباء کے موبائل فون پر پابندی کی قرارداد منظور
معرکہ حق میں 4 رافیل طیارے تباہ ہوئے، عالمی ماہر کا انکشاف، ٹیل نمبرز بھی بتا دیے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version