Advertisement

گزشتہ 48 گھنٹے ہمارے لیے بہت مشکل تھے، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم  خان نے کہا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹے ہمارے لئے بہت مشکل تھے، ہم کچھ حقائق منظر عام پر لانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جمعہ کی صبح مجھے ای ایس آئی سیکورٹی کے سربراہ رگ ڈکیسن نے فون کال کی رگ ڈکیسن نے بتایا کہ فائیو آئیز نے نیوزی لینڈ کے ڈپٹی وزیراعظم کو بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پر حملے کا خدشہ ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ہمارے  پوچھنے کے باوجود ہمارے یا ہماری سیکورٹی ایجنسیز کو اس سیکورٹی تھریڈ کے بارے میں نہیں بتایا گیا ،ہم نے اپنی سیکیورٹی ایجنسیز سے رابطہ کیا تو انہوں نے واضح کیا کہ مہمان ٹیم کو کوئی سیکورٹی تھریڈ نہیں  ہے۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی دورے پر ہوں تو وہاں کی سیکورٹی ایجنسیز پر اعتماد کیا جاتا ہے، دورے کو ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کرکے بہت غلط مثال قائم کی گئی ہے ۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے دونوں بورڈز کے تعلقات متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے دور رس نتائج مرتب ہوں گے ۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور سیکیورٹی نمائندگان نے سیکورٹی پر اعتماد کا اظہار کیا  تھا۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لڑکوں نے نیوزی لینڈ میں 14 دن مشکل ترین قرنطینہ کیا، مسجد حملے کے باوجود وہاں گئے مگر سب کے سامنے واضح ہے کہ برابری کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہورہے۔

پاکستان کرکت بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا مزید کہنا تھا کہ  ہم نے گزشتہ پانچ سال انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے لیے بہت محنت کی ہے، میں اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر یہ معاملہ اٹھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
باکسر عامر خان کو پاک فوج نے ایک دن کے لئے اعزازی کیپٹن کے رینکس لگادیے
دورہ انگلینڈ و آئرلینڈ: قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا 
پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا استعفیٰ آگیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے راؤنڈ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اسکلز کیمپ کا انعقاد
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version