Advertisement

مولانا صاحب آپ خیبر پختونخوا میں خاموش تماشائی ہیں، ترجمان پیپلزپارٹی

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا صاحب آپ سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں اور خیبر پختونخوا میں خاموش تماشائی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم والے نہ عدم اعتماد کی تحریک لاتے ہیں نہ مستعفی ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمن لانگ مارچ کرنے اور ختم کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اب لانگ مارچ سے قبل استعیفوں کی بات کیوں نہیں کی جاتی، ثابت ہوچکا ہے کہ استعیفوں کا معاملہ ایک اور ایل ایف او تھا، ہمیں 7 ممبران ہونے کا طعنہ نہ دیں۔

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بزدار حکومت کو گرانے میں پہل کریں، پنجاب کے عوام عذاب میں ہیں آپ بزدار حکومت کا خاتمہ نہیں چاہتے؟

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ مولانا صاحب آپ سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں اور خیبر پختونخوا میں خاموش تماشائی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version