Advertisement

سدھارتھ شکلا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

سدھارتھ شکلا

گزشتہ روز بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ  شکلا 40 برس کی عمر میں اچانک دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ نے سونے سے پہلے کچھ دوائیاں لیں جس کے بعد وہ بیدار نہ ہوئے۔

خاندانی ذرائع نے اداکار کی موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی ہے۔

سدھارتھ شکلا کی موت نے ان کے سینکڑوں فینز کو حیرت اور تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

سدھارتھ شکلا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

Advertisement

پوسٹ مارٹم میں کوئی اندرونی یا بیرونی چوٹ کے نشان نہیں ملے جبکہ اداکار کے اہلِ خانہ نے بھی ابھی تک کسی قسم کے شک کا اظہار نہیں کیا۔

اداکار سدھارتھ شکلا کے پوسٹ مارٹم کو ویڈیو بھی ریکارڈ کیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز کی جانب سے اب تک کوئی حتمی رائے نہیں دی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں اسپتال کے ڈاکٹروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا جارہا ہے کہ سدھارتھ شکلا کی موت طبعی تھی، ابتدائی رپورٹس میں موت کی وجہ ہارٹ اٹیک بتائی گئی تھی۔

واضح رہےکہ بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی والدہ نے اپنے بیٹے کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بیٹے کو اتنی جلدی دنیا سے نہیں جانا چاہیے تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version