Advertisement

صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر اداکاری کی دنیا میں خوب نام کمانے کے بعد اب گلوکاری کی دنیا میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی گلوکاری کی دنیا میں انٹری کا عندیہ اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں دیا ہے۔

اداکارہ نے آلۂ موسیقی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے۔

ٹوئٹر پر صبا قمر کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ کیا آپ نئے گانے کے لیے تیار ہیں؟

صبا قمر نے یہ بھی لکھا کہ سوچ رہی ہوں ایک ریپ گانا ہوجائے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اداکارہ نے ٹی وی اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کا آغاز ’میں عورت ہوں‘ سے کیا تھا۔

اس کے علاوہ صبا قمر پاکستانی فلم انڈسٹری کے علاوہ بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

 گزشتہ دنوں اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ صبا قمر بارش سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بیک گراوئنڈ میوزک میں بچپن کا پیار مرا بھول نہیں جانا سنا گیا۔

Advertisement

صبا قمر کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نیلے رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرایک طرف تو ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جا رہی ہے تو دوسری جانب ان پر مغربی لباس کے باعث تنقیدی نشتربھی بر سائے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version