Advertisement

افغانستان میں جنگ کا خاتمہ اچھی خبر ہے،وزیراعظم

وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں 40سال سے جاری جنگ کا خاتمہ اچھی خبر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ابھی جامع حکومت نہیں بن سکی۔

اپنےانٹر ویو میں عمران خان  کا کہنا تھا کہ ابھی قبل از وقت ہے کہ طالبان کے بارے میں ایک حتمی رائے قائم کی جائے۔

وزیرِاعظم نے کہا  کہ  افغانستان میں 40سال سے جاری جنگ کا خاتمہ اچھی خبر ہے،20سال کی جنگ کے بعد طالبان سے اتنی جلدی توقعات رکھنا درست نہیں۔

عمران خان  نے کہا کہ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ خواتین کو مرحلہ وار قومی دھارے میں شامل کریں گے، توقع ہے کہ افغانستان میں طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے۔

Advertisement

وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اس وقت کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ افغانستان کس سمت جائے گا، سب کوساتھ لےکرچلنےسےافغانستان میں پائیدارامن ممکن ہوگا۔

بی بی سی کے جان سمپسن کے ساتھ وزیرِاعظم عمران خان کا تفصیلی انٹرویو دیکھیے بدھ 22 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے دورہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ منسوخی میں بیرونی سازشوں کا پردہ چاک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ منسوخ کیے جانے کے بعد کل قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ملاقات کریں گے جس میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت سی ای او وسیم خان سمیت دیگر عہدیدار بھی موجود ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version