Advertisement

عمران خان قوم کو بےوقوف بنانے کے لئے کہتے ہیں کہ مافیاز کام کرنے نہیں دیتے، ترجمان پی ڈی ایم

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان آئے روز قوم کو بےوقوف بنانے کے لئے کہتے ہیں کہ مافیاز کام کرنے نہیں دیتے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان تم قوم کو بتاؤ مافیا کون ہے؟ ان کے نام بتاؤ؟ آپ اور آپکی حکومت اتنی بے بس ہے تو مستعفی ہو کر گھرجاؤ، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ مافیاز آپ کی کابینہ میں بیٹھے ہیں، آٹا مافیا، چینی مافیا، دوائی مافیا، پٹرول مافیا، اور ان تمام مافیاز جس کی لمبی فہرست ہے سرپرستی آپ کررہے ہیں۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ اچھا خاصا پاکستان کو 3 سالہ دورِ حکومت میں عمران خان نے بحرانستان بنادیا، مہنگائی کا بحران، بے روزگاری کا بحران، میرٹ کا بحران، لوڈ شیڈنگ کا بحران، لاقانونیت کابحران، آئینی بحران،  سیاسی اور جمہوری بحران، اداروں کا بحران، عمران خان تم قوم کونیا پاکستان نہ دے سکے نہ پرانا پاکستان دے سکے اور نہ قائداعظم کا پاکستان دے سکے، تمہیں خود معلوم نہیں کہ یہ کونسا پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ مدینے کی ریاست بنانے کا دعویٰ کرتے رہے ہو مگر آپ اور آپکی حکومت کی نااہلی، نالائیقی کردار نے مدینے کی ریاست کا چہرہ مسخ کیا۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں قوم کو آپ سے اور آپکی حکومت سے نجات دلائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version