آمنہ ملک کو منفی کردار ہی کیوں ملتے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ آمنہ ملک کو آخر کیوں منفی کردار ملتے ہیں۔
اداکارہ آمنہ ملک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ایک نجی پروگرام میں موجود ہیں۔
دورانِ شو آمنہ ملک نے نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق سوالوں کے جوابات دیئے۔
حال ہی میں ادکارہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آخر منفی ہی کردار کیوں کرتی ہیں۔
جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ چہرے ہی سے لڑاکا اور سازشی نظر آتی ہیں اسی لیے اُنہیں منفی کرداروں کی ہی پیشکش ہوتی ہے ۔
آمنہ ملک کا ڈراموں میں ادا کیے گئے متعدد منفی کرداروں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ ہی منفی کرداروں کی پیشکش ہوتی ہے، انہیں لگتا ہے کہ وہ چہرے ہی سے گھر توڑنے والی، چالاک ہوشیار اور سازشی خاتون نظر آتی ہیں اسی لیے انہیں ایسے کردار ملتے ہیں۔
اس کے علاوہ اپنی پسندیدہ غذا سے متعلق بات کرتے ہوئے آمنہ ملک کا بتانا تھا کہ وہ صرف چاول ہی شوق سے کھاتی ہیں، وہ سادے چاول آم کے ساتھ کھانا بہت پسند کرتی ہیں۔
شو کے دوران میزبان کی جانب سے آمنہ ملک کو معروف اداکار گوہر اور علی رحمٰن خان میں سے کسی ایک کو چننے کے لیے کہا گیا جس پر اُن کا کہنا تھا کہ وہ علی رحمٰن خان کے ساتھ دو بار کام کرچکی ہیں اسی لیے وہ علی رحمٰن کو اپنا پسندیدہ اداکار قرار دیں گی۔
جبکہ آمنہ ملک کا پسندیدہ گلوکار سے متعلق کہنا تھا کہ اُنہیں عاطف اسلم اور علی ظفر دونوں میں سے زیادہ عاطف اسلم پسند ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News