Advertisement

ایف بی آر کے سیکورٹی اہلکاروں کو دھمکیاں دینا نامعلوم شخص کو مہنگا پڑ گیا

نا معلوم شخص کا ایف بی آر کراچی کے دفتر میں ہتھیار لیکر داخل ہونا مہنگا پڑ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے سیکورٹی اہلکاروں کو ہتھیار لیکر دھمکیاں دینے والا شخص ایڈیشنل کمشنر سعدیہ اکرام کا شوہر ہے، چیف کمشنر ایف بی آر آفتاب امام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق چیف کمشنر نے خاتون ایڈشنل کمشنر سعدیہ اکرام اور شوہر کو تحقیقات میں شامل کرنے کا حکم دے دیا، نامعلوم شخص کی ایف بی آر دفتر میں داخلے اور سیکورٹی اہلکاروں کو ہتھیار دکھا کر دھمکیاں دینے کے خلاف مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ سعدیہ اکرام کے شوہر نے ایف بی آر سیکورٹی اہلکاروں کو اسلحہ تان کر دھمکیاں دیں تھیں، چیف کمشنر ایف بی آر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

 واضح رہے کہ آج کراچی کے ایف بی آر دفتر میں نامعلوم شخص ہتھیار لیکر داخل ہوا تھا، نامعلوم شخص کو ایف بی آر سیکورٹی اہلکاروں نے روکا، نامعلوم شخص نے پستول نکال کر سیکورٹی عملے کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں ایس پی ہوں، نہیں چھوڑوں گا۔

Advertisement

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص کو ایف بی آر ریجنل ٹیکس آفس میں لینڈ کروزر پارک کرتے روکا تو آپے سے باہر آگیا اور ایف بی آر کے سیکورٹی اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version