Advertisement

ملک میں تبدیلی لانے کیلئے 5 سال بہت کم ہیں، سارہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہردل عزیز اداکارہ سارہ خان نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لیے 5 سال بہت کم ہیں۔

اداکارہ سارہ خان کی انسٹاگرام پر ایک پُرانے انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  اداکارہ سارہ خان پاکستان کی موجودہ حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

یہ ویڈیو کلپ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کی ہے جہاں سارہ خان نے بطور مہمان شرکت کی تھی اور مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

سارہ خان نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالتے ہی وہ کام کر دکھایا ہے جو ماضی میں کوئی نہیں کرسکا۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ ’عمران خان نے اُن لوگوں کو بند کیا ہے جنہیں آج سے پہلے کوئی بند نہیں کرسکا۔‘

سارہ خان نے مزید کہا کہ ’تبدیلی آنے کے لیے بہت وقت درکار ہے، ہمیں ایسا کیوں لگتا ہے کہ صرف 5 سال کے اندر تبدیلی آجائے گی۔‘

اس کے علاوہ سارہ خان نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنے پراجیکٹ کے حوالے سے کہیں گئی ہوئی تھی تو وہاں میری ملاقات پاکستان تحریک انصاف کے کچھ رہنماؤں سے ہوئی۔‘

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے اُن سے پوچھا کہ آپ اتنے چھوٹے ہوٹل میں کیوں ٹھہرے ہوئے ہیں جبکہ میں تو اس طرح کے ہوٹل میں رُکنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔‘

اداکار کے سوال ہر ’پی ٹی آئی رہنماؤں نے جواب دیا کہ ہمیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آرڈر ملے ہیں کہ فائیو اسٹار ہوٹل میں نہیں رُکنا ہے کیونکہ یہ عوام کا پیسہ ہے۔‘

ویڈیو کے اختتام میں اداکارہ سارہ خان نے کہا کہ ’اس طرح ایک طویل فہرست ہے جس کی وجہ سے موجودہ حکومت تعریف کی مستحق ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version