سلمان شہباز کو لندن سے فوری پاکستان بلائیں اور نیب کے سامنے پیش کریں، فرخ حبیب

فرخ حبیب کا ٹوئٹ
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سلمان شہباز کو اگلی ہی فلائٹ سے لندن سے فوری پاکستان بلائیں اور اور نیب کے سامنے پیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ شہباز شریف پاکستان میں نیب اور ایف آئی اے کو بیان دیتے ہیں کہ ان کا سلمان شہباز سے کوئی تعلق نہیں ہے دوسری جانب سلمان شہاز کے بینک کھاتے بحال ہوں تو شہباز شریف کہتے ہے سرخرو ہوگئے۔
شہباز شریف پاکستان میں نیب اور FIA کو بیان دیتے ہے کہ ان کا سلمان شہباز سے کوئی تعلق نہیں ہے دوسری جانب سلمان شہاز کے بینک کھاتے بحال ہو تو شہباز شریف کہتے ہے سرخرو ہوگئے۔
سلمان شہباز کو اگلی ہی فلائٹ پر لندن سے فوری پاکستان بلائے اور یہاں FIA اور نیب کے سامنے پیش کردے۔ https://www.bolnews.com/urdu/latest/2021/09/785248/amp/Advertisement— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 28, 2021
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز کو اگلی ہی فلائٹ سے فوری لندن سے پاکستان بلائیں اور یہاں ایف آئی اے اور نیب کے سامنے پیش کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

