نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ ختم کرنے کے اثرات دیرپا نہیں ہوں گے،کین ولیمسن

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ ختم کرنے کے اثرات دیرپا نہیں ہوں گے، جلد پاکستان میں کرکٹ ہو گی، سب کچھ اچانک ہوا لیکن شرم کی بات ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے اپنے ایک بیا ن میں کہا کہ کہ مجھے تفصیلات کا زیادہ علم نہیں ہے یہ سب اچانک ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کو بہت سپورٹ کیا جاتا ہے بہت جذبہ ہے۔
کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ میں دبئی میں لیگ کے لیے موجود ہوں، صورتحال جاننے کی کوشش کروں گا ، مجھے بڑا اچھا لگا تھا کہ پاکستان میں سیریز کھیلی جا رہی ہے۔
کیوی کپتان کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ ہماری ٹیم بھی سیریز کی منتظر تھی، کھلاڑی گراؤنڈ جانے کے لیے تیار تھے لیکن جو ہوا سب اچانک ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

