غنیٰ علی نے شوہر کو متاثر کرنے کا گُر بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ غنیٰ علی نے شوہر کو متاثر کرنے کا گُر بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ غنیٰ علی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر چند نئی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔
غنیٰ علی کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کو خوبصورت لباس پہنے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے پوسٹ کی جانے والی تصاویر کی کیپشن کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اپنے شوہر کو متاثر کرنے کے لیے بہترین لباس کا انتخاب کریں۔‘
غنیٰ علی نے ہنستے ہوئے مزید لکھا کہ اس وقت انہوں نے بھی کچھ ایسا ہی لباس پہنا ہوا ہے۔
کچھ دیر قبل اداکارہ غنیٰ علی کی جانب سے شئیر کی جانے والی تصاور اور ساتھ دلچسپ دیے جانے والی کیپشن کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
غنیٰ علی کی اس پوسٹ پر مداح اُن کی سوچ اور اس ٹِپ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ غنیٰ علی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ نئی نئی تصاویر اور ویڈیوز پوست کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا تا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

