Advertisement

عورت کے مقام کو چیلنج کرنے کی کوشش نہ کریں، یاسر حسین

پاکستان کی معروف اداکار یاسر حسین نے گلوکار و پی ٹی آئی رہنما ابرار الحق کے آج کل کی ماؤں پر دیے گئے حالیہ بیان کے حوالے سے اپنی رائے بیان کر دی۔

اداکار یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تکرار پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ عورت کے مقام کو چیلنج کرنے کی کوشش نہ کریں۔

یاسر حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر عورت کے مقام کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ عورت کے مقام کو اس دنیا میں کوئی بھی چیلنج کرنے کی کوشش نہ کرے، عورت صرف بلو، رانو اور نسرین نہیں۔

 اداکار نے مزید لکھا کہ وہ ماں، بہن، بیٹی، ڈاکٹر، ایسٹروناٹ، انجینئر اور بہت کچھ ہے۔‘

Advertisement

واضح رہے کہ حال ہی میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابرارالحق نے کہا تھا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لیکر اُنہیں کلمہ سُنا کر اور اللّہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراََ سے سو بھی جاتے تھے۔

ابرارالحق نے موجودہ دور کی ماؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل کی مائیں اپنے بچوں کو گود میں لیتی ہیں اُنہیں موبائل فونز تھما دیتی ہیں جن پر دُعاؤں کے بجائے ’بے بی شارک‘ چل رہا ہوتا ہے۔

تاہم گلوکا ر کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مِلا جُلا ردّعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version