Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا کی صورتحال سے متعلق بیان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16935 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 817 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد 7210 ہوچکی ہے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 496 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 400523 ہوچکی ہے، اب تک 5797878 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے، اب تک 447050 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت 39317 مریض زیرِعلاج ہیں، 38622 گھروں میں، 35 آئسولیشن سینٹرز میں، 54 وینٹی لیٹرز پر، 660 مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں جس میں 588 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کے 817 نئے کیسز میں سے 226 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 98، ضلع وسطی 39، ضلع جنوبی 30،  کورنگی 22، ملیر 21 اور ضلع غربی میں سے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد 103، ٹھٹھہ 61، سجاول 46،  بدین اور سانگھڑ 31۔ 31، جامشورو اور ٹنڈو الہ یار 30۔ 30،تھرپارکر 29، مٹیاری اور عمر کوٹ 27۔ 27،  دادو اور سکھر25۔ 25،ٹنڈو محمد خان 19، نوشہروفیروز 18، میرپور خاص اور شکارپور 15۔ 15، جیکب آباد 11،  گھوٹکی 10،لاڑکانہ اور شہید بے نظیر آباد 8۔ 8 اور  خیرپور میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version