Advertisement

ایف ایس آریو ایک بارپھر مقررہ دورانیے سے پہلے تبدیل کر لیا گیا ، حماداظہر

حماد اظہر

حماد اظہر کا ٹوئٹ

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ ایف ایس آریوایک بارپھرمقررہ دورانیےسےپہلےتبدیل کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ  ایل این جی ری گیسی فکیشن یونٹ کی تبدیلی کاعمل مکمل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سیکٹرزکو 66 گھنٹےکےلیےگیس کی فراہمی کم کی گئی ، لوڈشیڈنگ والےسیکٹرزکوآج گیس کی فراہمی بحال ہوجائےگی۔

 وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا کہ سوئی سدرن ، سوئی ناردرن  پاور اور پیٹرولیم  ڈویژن کی ٹیموں کو شاباش دیتا ہوں۔

اس سے قبل وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے کہا تھا کہ کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی کے درمیان گیس معاہدہ ہوا ، معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو 150 ایم ایم سی ایف ٹی گیس فراہم کی جائے گی۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے معاہدے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے سے کراچی میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئے گی ، کے الیکٹرک اور پاک ایل این جی کو معاہدہ طے پانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

Advertisement

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ حالیہ معاہدہ کے الیکڑک کے مستقبل کے حوالے سے درست سمت میں ایک قدم ہے ، اضافی بجلی سسٹم میں شامل ہونے سے کراچی کی ضروریات پوری ہوں گی۔

واضح رہے کہ سرکاری ادارے کی جانب سے نجی ادارے کو گیس فراہمی کا پہلا معاہدہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
ٹک ٹاک نے امریکا میں اپنے پہلے ٹک ٹاک ایوارڈز شو کے انعقاد کا اعلان کر دیا
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
پہلا ون ڈے؛ جنوبی افریقہ کا پاکستان کو 264 رنز کا ہدف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version