Advertisement

عمران خان آزاد کشمیر میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں، تنویر الیاس

صدر تحریک انصاف و سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ عمران خان آزاد کشمیر میں احتساب اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر تحریک انصاف و سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے  پارٹی عہدیداروں اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر نامزدگی پر عمران خان ، سیف اللہ نیازی اور علی امین گنڈا پور کا شکر گزار ہوں۔

صدر تحریک انصاف آزادکشمیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاکستان اور آزاد کشمیر میں اسٹیٹس کو توڑا ہے، اس سے قبل پاکستان اور آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی باریاں لگی ہوئی تھیں ۔

 سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ دوسروں کو الزام دیتی ہیں لیکن اپنے گریبان میں نہیں جھانکتیں، پیپلز پارٹی ن لیگ کے قائدین کو اقتدار دے دیں تو انہیں کوئی بیماری نہیں ہے۔

سینئر وزیر آزاد کشمیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان آزاد کشمیر میں احتساب اور عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں، آزاد کشمیر کی حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

Advertisement

صدر تحریک انصاف و سینئر وزیر آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا باب شروع ہوگا عمران خان نے آزاد کشمیر کیلئے500 ارب کا پیکج دیا، اس پیکج کو ڈبل کرکے 1 ہزار ارب تک لے جائیں۔

واضح رہے اس سے قبل سینئروزیرحکومت و صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی صدارت کیلئےمجھےموزوں سمجھا ہے۔

سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی صدارت کیلئےمجھےموزوں سمجھا ہے۔

سردار تنویرالیاس خان کا مزید کہنا تھا کہ قیادت کے اعتماد پر پورا اترکرآزاد کشمیر میں پارٹی کو نا قابل شکست قوت بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version