Advertisement

وزیراعظم ایک صوبےمیں نہیں بلکہ ملک بھرمیں یکساں ترقی کےخواہاں ہیں،اسدعمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایک صوبےمیں نہیں بلکہ ملک بھرمیں یکساں ترقی کےخواہاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کراچی سرکلرریلوے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کےسی آرمیں غیرملکی سرمایہ کاربھی دلچسپی لےرہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ کےفورمنصوبہ ایک دہائی سےتعطل کاشکارتھا ، کے فور منصوبہ14 اگست 2023 تک مکمل کرلیا جائے گا ، کراچی کی ترقی کیلئے5بڑےمنصوبوں پرپیشرفت ہورہی ہے ، اختلافات کےباوجودکراچی کی ترقی کیلئےوفاق اورسندھ نےملکرفیصلےکیے۔

اسدعمر نے کہا ہے کہ دہائیوں سےالتواءمنصوبےحقیقت بنتےنظرآرہےہیں ، کراچی میں بارش کےدوران کئی علاقےڈوب جاتےہیں ، 3بڑےنالوں سے11لاکھ ٹن کچرانکالاگیا ، کراچی میں 54کلومیٹرسڑکیں تعمیرکررہےہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ وزیراعظم نومبرمیں گرین لائن پروجیکٹ کابھی افتتاح کرینگے ، وزیراعظم نےکراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری 2020میں دی۔

Advertisement

دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کراچی سرکلرریلوے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1996 سے قبل پاکستان ریلوےایران اورترکی سےبہترتھی۔

انہوں نے کہا کہ ریلوےکومنافع بخش ادارہ بناکردکھاؤں گا ، سیاسی اورمعاشی لحاظ سےکراچی کونظراندازنہیں کیاجاسکتا ، بدقسمتی سےکراچی ترقی کرنے کے بجائے کچراکنڈی بن گیا ، کےسی آرسےکراچی والوں کی سفری دشواریاں کم ہوجائیں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کےسی آر وفاق کی جانب سےتحفہ ہے ، کراچی کوٹرانسپورٹ دینےکااعزاز عمران خان نےحاصل کیا ، کےسی آرکاجدیدمنصوبہ پاکستان میں تاریخ رقم کرےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کیلئے خوش خبری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version