Advertisement

بدعنوانی معاشرے کی سماجی و معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جوغربت، ناانصافی اور معاشرے کی سماجی و معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جوغربت، ناانصافی اور معاشرے کی سماجی و معاشی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، نیب اقوام متحدہ کی بدعنوانی کے خلاف کنونشن (یو این سی اے سی) کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کرپشن کی لعنت کو ختم کرنے اور ”احتساب سب کے لیے“ کی پالیسی اپناتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں گزشتہ 4 سال کے دوران قومی احتساب بیورو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، نیب کو اپنے قیام سے اب تک 4 لاکھ 96 ہزار 460 شکایات وصول ہوئی، ان میں سے 4 لاکھ 87 ہزار 124 شکایات نمٹا دی گئی، نیب نے 16 ہزار 93 شکایات کی جانچ پڑتال کی منظوری دی، 15 ہزار 378 شکایات کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق نیب نے 10 ہزار 241 انکوائریوں کی منظوری دی جن میں سے 9 ہزار 275 انکوائریاں مکمل کی گئیں، نیب نے 4 ہزار 654 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی جس میں سے 4 ہزار 358 مکمل کی گئیں، نیب نے مختلف احتساب عدالتوں میں 3 ہزار 754 بدعنوانی کے ریفرنس دائر کئے جن میں سے 2477 ریفرنسز کے فیصلے احتساب عدالتوں نے سنائے ہیں، اس وقت مختلف احتساب عدالتوں میں 1277 ریفرنسز زیر سماعت ہیں جن کی مالیت 1335 ارب روپے بنتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version