Advertisement

گلاب کے اثرات: کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشیں، الرٹ جاری

آج شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق اس وقت شہر تیز ہواؤں کی لپیٹ میں ہے، شہر میں 25 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے، دوپہر تک شہر میں بارش کے واضح امکانات ہیں۔

محکمہ مو سمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں آج سے 2 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں، بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں یا آندھی چلنے کا بھی امکان ہے،  سمندری لہریں معمول سے کافی بلند ہوںگی۔

ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

گلاب کے اثرات 

سمندری طوفان گلاب نے دوبارہ اپنا رنگ دکھانا شروع کردیا، اس کے اثرات کراچی پر بھی ظاہر ہوں گے، جس سے کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے سمندری طوفان گلاب بھارتی شہر جعفرآباد سے103  ناٹیکل مائیل کے فاصلے پر ہے۔

سمندری طوفان کے اثرات آج کراچی پر بھی ظاہر ہونگے، دن بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہے گا، کراچی میں18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ مو سمیات کے مطابق کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے، بارش کا سلسلہ 3 روز تک جاری رہے گا۔

ممکنہ طوفانی بارشیں، CAA کا ایئر پورٹ پر الرٹ جاری

Advertisement

کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی ایئر پورٹ پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیئے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے طیاروں کو محفوظ جگہ پارک کیا جائے، کسی حادثے سے بچنے کے لیے طیاروں کے ونگز کو بھاری وزن باندھ کر پارک کیا جائے۔

اس کے علاوہ الرٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بارش میں کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندوں کی آمد سے جہازوں کو نقصان کا اندیشہ ہے، ایئر پورٹ پر اسپرے کرنے والا عملہ اور برڈ شوٹرز تعینات رکھے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version