Advertisement

بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے، نواز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور صدر میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گوجرانوالہ ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، خواجہ محمد آصف، اویس لغاری، امیر مقام، عطا اللہ تارڑ اور نزہت صادق و دیگر رہنما نے شرکت کی۔

اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور سے آن لائن شریک ہوئے، اجلاس میں ملکی اور پارٹی صورتحال پہ تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ سبز پرچم اور سبز پاسپورٹ کا جو حال ہے وہ دنیا کے سامنے ہے، یہ حکومت صرف فون آنے اور سننے کا انتظار کرتی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو گہری کھائی میں دھکیل دیا ہے، مالم جبہ، بی آر ٹی، بلین ٹری اور علیمہ باجی کے کیسز کب انجام کو پہنچیں گے؟

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ صرف شفاف الیکشن ہیں، یہ ہمارا قومی حق ہے اس سے ہمیں کوئی محروم نہیں کرسکتا، آئین کی پاسداری اور پارلیمنٹ کا احترام سب پر لازم ہے۔

 مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جب تک عدلیہ آزاد نہیں ہوگی ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version