Advertisement

نیمل خاور خان حمزہ علی عباسی کے خیالات سے متاثر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و آرٹسٹ نیمل خاور خان کی جانب سے اپنے شوہر، معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کے خیالات پر فخر کا اظہار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ خواتین کے لباس سے متعلق آج کل متعدد حلقوں میں بحث جاری ہے۔

 خواتین کو کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں، مختلف پلیٹ فارمز پر جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر بھی خواتین کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اسی سے متعلق حمزہ علی عباسی نے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے انٹرویو کے دوران جہاں دیگر موضوعات پر بات کی  وہیں خواتین کے لباس اور مرد کی نظروں کے بارے میں کہا ہے کہ عورت نے جو مرضی پہنا ہوا ہو، وہ چاہے کچھ بھی کر رہی ہو، انہوں نے اس کا حساب دینا ہے اور مرد کو اپنی نظروں کا حساب دینا ہے۔

Advertisement

حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ یہ باتیں بھول کر کہ معاشرے میں کیا ہو رہا ہے، انہیں اپنی اصلاح کرنی ہے، آج کل تو بچے اور مرد بھی محفوظ نہیں ہیں۔

نیمل خاور خان کی جانب سے حمزہ علی عباسی کے اس انٹرویو سے لی گئی ایک مختصر سی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے۔

سابقہ اداکارہ نیمل خاور خان کا حمزہ علی عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اُنہیں حمزہ علی عباسی پر بہت فخر ہے، حمزہ کی جانب سے دیا گیا یہ اُن کا پسندیدہ ترین انٹرویو ہے، ماشا ءاللّٰہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version