Advertisement

عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ضلع، تحصیل اور علاقے تک جاؤں گا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ضلع، تحصیل اورعلاقے تک جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اراکین پنجاب اسمبلی ندیم قریشی اور مامون تاڑر سے ملاقات کی جس میں اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی نمائندوں کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچایا جائے گا، ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل اور تکمیل میں اراکین اسمبلی کی تجاویز کو اہمیت دی جاتی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم پسماندہ اور نظرانداز کردہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، ترقی ہر شہر، قصبے اور دیہات کا حق ہے، عوام کو ان کاحق لوٹا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ میں ہر ضلع اور شہروں کے دورے کر کے مسائل کا جائزہ لے رہا ہوں، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ضلع، تحصیل اورعلاقے تک جاؤں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version