نیب نے جائیدادوں کی نیلامی میں کرپشن میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

نیب خیبر پختونخوا نے پشاور اور مردان میں اوقاف کی زیر ملکیت جائیدادوں کی نیلامی میں کرپشن میں ملوث ملزم اشرف علی کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے کئی شکایات موصول ہونے پر محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کیں، کارروائی کے دوران ثابت ہوا کہ ملزم اشرف علی نے محکمہ اوقاف کے افسران کے ساتھ مل کر غیر قانونی طریقے اور دھوکہ دہی سے زمین کی نوعیت کو زرعی سے صنعتی میں تبدیل کر دیا اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام کے لیے مانی خیلہ اور غلہ ڈھیر مردان میں قیمتی اوقاف کی جائیدادوں کی لیز حاصل کی۔
ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان کا کہنا ہے کہ ملزم کو تحویل میں لے کر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیش جاری ہے مزید حقائق سامنے آرہے ہیں۔
ڈی جی نیب بریگیڈیئر (ر) فاروق ناصر اعوان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایات کے مطابق قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر احتساب کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ نہ صرف ہماری سماجی اور اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے خوشحال مستقبل کو بھی یقینی بناتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

