Advertisement

ٹرمینل کو جتنا جلدی ممکن ہوسکے سو فیصد فعال کیا جائے، ایڈمنسٹریٹر کراچی  

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹرمینل کو جتنا جلدی ممکن ہوسکے سو فیصد فعال کیا جائے۔

تفصیلات کےمطابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے زوالفقار آباد آئل ٹرمینل کا دورہ کیا، جہاں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نیشنل ہائی وے سے آئل ٹرمینل تک زیرِ تعمیر سڑک کا معائنہ کیا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے آئل ٹینکرز ڈرائیورز اور دیگر اسٹاف کی سہولت کے لئے ٹرمینل کے اندر بننے والی کینٹین کا بھی جائزہ لیا، اور افسران کو زوالفقار آباد آئل ٹرمینل پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹرمینل پر ٹرانسپورٹرز و ڈرائیوروں کے لئے سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو میونسپل کمشنر کے ایم سی افضل زیدی، پی ڈی زوالفقار آباد آئل ٹرمینل عمران صدیقی ، ڈاریکٹر امتیاز ابڑو نے بریفنگ دی، جس پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹرمینل کو جتنا جلدی ممکن ہوسکے سو فیصد فعال کیا جائے۔

Advertisement

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ زوالفقار آباد آئل ٹرمینل کے مکمل فعال ہونے سے شہر میں ٹریفک جام کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکے گا۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایسوسیشنز اور آئل ٹینکر ٹرانسپورٹٹرز ڈرائیورز سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ٹرمینل پر ڈرائیورز کے مسائل اور انکے حل پر گفتگو کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version