Advertisement

خواتین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں خواتین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بذریعہ ویڈیو لنک  زیر صدارت چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم کے حوالے سے اجلاس ہوا  جس میں صوبائی حکومتوں نے صدر مملکت کو صوبوں میں بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ  دی۔

صدر مملکت  نے کہا کہ خواتین میں بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

 ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ چھاتی کے کینسر کی وجہ سے 50 فیصد کی شرح اموات   باعث تشویش ہے ، آگاہی اور تعلیم کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں چھاتی کے کینسر کی وجہ سے شرح اموات تقریباً 50 فیصد ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کالجز اور جامعات میں بیماری کے بارے آگاہی کیلئے باقاعدہ سیشن منعقد کرانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی سطح پر بریسٹ کینسر کے حوالے سے ڈیٹا کی رجسٹری قائم کرنے کی ضرورت ہے، ڈیٹا رجسٹری کے قیام سے بیماری کے تدارک میں مناسب اقدامات لینے میں مدد ملے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، امید ہے کہ پچھلے سال کی طرح میڈیا اس سال بھی آگاہی پیدا کرنے میں فعال کردار ادا کرے گا۔

اجلاس میں معاون خصوصی صحت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے صحت نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی سے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی تھی جس میں وفد نے صدر مملکت کو سیالکوٹ چیمبر کی برآمدی صلاحیت ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی تھی۔

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کہا تھا کہ تاجر ، صنعتکار ، خواتین اور خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کیلئے اپنے اداروں میں روزگار دیں ، خصوصی افراد ملک کی آبادی کا 12 سے 14 فیصد حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ خصوصی افراد کو کاروباری برادری کے تعاون سے ہنر مند بنا کر ملازمتوں کی فراہمی اور مالی طور پر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، حکومت نوجوانوں ، خواتین اور خصوصی افراد کو بااختیار بنائے۔

Advertisement

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا تھا کہ حکومت نے اپنے کاروبار کیلئے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت 100 ارب روپے مختص کیے ، نوجوانوں ، خواتین اور خصوصی افرادکو قرضوں کے حصول میں سہولت اور رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
مولانا فضل الرحمان کا 2 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان
Next Article
Exit mobile version