Advertisement

پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی بندش کے خلاف بیرون ملک میں بھی آوازیں بلند

پیمرا کی جانب سے بول نیوز کی بندش کے خلاف پیرس میں بھی آوازیں بلند ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پریس کلب فرانس کی جانب سے پیرس میں ریپبلک اسکوائر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ ہوا، بانی پاکستان پریس کلب صاحبزادہ عتیق الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحافت کا گلا دبایا جارہا ہے۔

فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے بول کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے 2 روز قبل بغیر کسی اطلاع کے بول نیوز کی نشریات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

بول کے ڈائریکٹر نیوز سمیع ابراہیم نے اس حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیمرا کے ذریعے بول نیوز کی نشریات کو بند کروا دیا ہے۔

Advertisement

 سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے بول نیوز کی بندش کی شدید مذمت کی ہے۔

 بول ٹی وی کی نشریات بند کرنے پر الیکٹرونک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کی نشریات بند کرنا صحافت پر حملہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version