Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا سے متعلق بیان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18622 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 423 نئے کیسز اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7525 ہوچکی ہے، آج مزید 10877 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 445938 ہوچکی ہے، اب تک 6209047 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 464261 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 21958 مریض زیرِ علاج ہیں، 21254 گھروں میں، 28 آئسولیشن سینٹرز میں اور 252 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، 249 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے 423 نئے کیسز میں سے 60 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 24، ضلع جنوبی 12،  کورنگی 18، ضلع وسطی 2، ملیر 4 اور ضلع غربی میں سے 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد 37، نوشہروفیروز 29، کشمور 27، جامشورو 25، ٹھٹہ 24، سانگھڑ 20، گھوٹکی 19، شکارپور 19، تھرپارکر 19، بدین 18، سکھر 18، جیکب آباد 15، مٹیاری 15، ٹنڈوالہیار 15، سجاول 14، شہید بینظیرآباد 13، میرپورخاص 11، لاڑکانہ 8، عمرکوٹ 6، ٹنڈو محمد خان 5 اور خیرپور 3 کیسز ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ایم کیو ایم کا صدر مملکت سے تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version