Advertisement

مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی احتجاجی ریلی

پٹرول اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے خلاف پاکپتن میں پیپلز پارٹی نے احتجاجی ریلی نکالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات، بجلی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکپتن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان نے مچھلی چوک سے نگینہ چوک تک موٹر سائیکلوں پر احتجاجی ریلی نکالی، احتجاجی ریلی میں مظاہرین نے ہاتھوں میں روٹیاں اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

ریلی میں کارکنان نے ہاتھوں میں روٹیاں اور بجلی کے بل اٹھا کر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے کہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے محنت کش سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ روز گاری میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے پٹرول، بجلی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version