Advertisement

جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو شہر کی از سر نو تعمیر کرسکتی ہے ، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو شہر کی از سر نو تعمیر کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں پانی،بجلی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شہری مسائل اوران کے حل کے حوالے سے ری بلٹ کراچی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی منی پاکستان اور معاشی حب ہے جو پورے ملک کو چلارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو از سر نو تعمیر کرنے کے لیے اونر شپ اور بااختیار شہری حکومت کی ضرورت ہیں ، جمہوریت کے دعویداروں نے لوکل باڈیز اور اسٹوڈنٹس یونینز پر شب خون مارا ہے ، کراچی میٹروپولیٹن سٹی ہے جسے ایک کراچی چیپٹر ہونا چاہیے ، کراچی کی طرح پورے پاکستان میں دیگر شہروں میں بھی بااختیار شہری حکومت قائم ہونی چاہیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بد ترین حالات کے باوجود بھی کراچی پورے ملک کو 41 فیصد انکم ٹیکس دیتا ہے ، آج کی ری بلٹ کراچی کانفرنس کا مقصد یہی ہے کہ آئینی طور پر کراچی کو بااختیار شہری حکومت دی جائے ، فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں ، جب جعلی مردم شماری پر قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہوسکتے ہیں تو بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کروائےجاتے؟

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور پیپلز پارٹی نے سندھ میں شہری انتخابات نہ کروانے پر اتفاق کیا ہوا ہے ، بد قسمتی سے کراچی میں وسائل ، نمائندگی اور کراچی کو فتح کرنے کی جنگ ہے ،  کراچی کو کوئی بھی سیاسی پارٹی اون کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ،  تین کروڑ سے زائد عوام کے لیے 100 بسوں کی خیرات نہیں بلکہ ماس ٹرانزٹ کی ضرورت ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version