آصف علی بہت زبردست کرکٹر ہے، سعید اجمل

سابق کرکٹر سعید اجمل نے کہا ہے کہ آصف علی بہت زبردست کرکٹر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر سعید اجمل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہر پلیر کو سپورٹ کرتی ہے، پاکستان جیتا اس کی خوشی سب سے زیادہ ہے، پاکستان جس طرح کرکٹ کھیل رہی ہیں وہ بہت زبردست ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو ٹیمیں پاکستان میں کھیل چھوڑ کر گئیں ان پر بہت غصہ تھا، آصف علی بہت زبردست کرکٹر ہے اس نے مزدوری بھی کی، آصف علی بڑا نام کمانا چاہتا تھا وہ غریب گھر کا لڑکا تھا، آصف علی پر بہت تنقید ہوئی لیکن اس کا رویہ مثبت رہا۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی آصف علی سے مختلف ہے وہ مین پلئیر ہے، آصف علی رن ریٹ کم کرنے کیلئے بہترین ہے، یو اے ای کی مشکل وکٹیں ہیں وہاں پر آصف نے پرفارم کیا، کل پریس کانفرنس میں آصف فوکس نظر آیا، دوسرے گروپ میں آسٹریلیا، انڈیا اچھا کھیل رہی ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ فائنل کسی کے ساتھ بھی آئے تو ہم اس سے جیتنا چاہتے ہیں، شاداب کی پہلے پرفارمنس بہتر نہیں تھی اب بہتر ہے، یو اے ای میں زیادہ وکٹیں سپنر لیتا ہے ابھی ہمارے فاسٹ باولر پرفارم کررہے ہیں۔
سابق کرکٹر سعید اجمل کا کہنا تھا کہ آگے جب ہمارے سپینر پرفارم کریں گے تو ٹیم اور زیادہ مضبوط ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

