Advertisement

ایف بی آر کا کاروباری افراد کو نوٹسز بھیجنے کا فیصلہ  

ایف بی آر

ایف بی آر نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے درآمد اشیاء پر پروسسنگ فیس عائد کردی

ایف بی آر نے کاروباری افراد کو نوٹسز بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نوٹس جاری کرنے کا سلسلہ نومبر میں شروع کرے گا، ان افراد کو سیلز ٹیکس کٹوتی نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا جائے گا جبکہ سیلز ٹیکس کی کٹوتی شروع نہ کرنے پر وارننگ دی جائے گی

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں مانیٹرنگ ٹیمیں دورہ کریں گی، جبکہ مانیٹرنگ کی منظوری حکومت کی جانب سے دی جا چکی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کارخانوں، ہول سیلرز اور ڈیلروں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، جبکہ رسید کے بغیر فروخت پر نوٹس کے ذریعے جواب طلب کیا جائے گا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کے نام سے مانیٹرنگ ٹیکس فورس نومبر میں تشکیل دی جائے گی، جبکہ خصوصی سکواڈ ملک کے تمام شہروں کے صنعتی علاقوں کی مانیٹرنگ کریں گے،تمام بڑے شہروں کے پوش علاقوں میں ان ٹیموں کی تعیناتی ہوگی۔

Advertisement

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے شفٹوں میں مانیٹرنگ کی جائے گی، جبکہ  سکواڈ فاٹا سے ٹیرف ایریا میں آنے والے مال کی بھی مانیٹرنگ ٹریک اینڈ ٹریس کے تحت کریں گے۔

ذرائع ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ مانیٹرنگ فورس  کے چھاپوں میں پکڑی جانے والی ٹیکس چوری کی رپورٹس کمشنر ان لینڈ ریونیو سروس کو پیش کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ جلد پہنچایا جائے، وزیراعظم
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کےججزکااسلام آبادہائیکورٹ کوخط، جسٹس محسن اخترکیخلاف بڑے الزامات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version