Advertisement

خورشید شاہ کی ضمانت منظورکرنے پرسپریم کورٹ کےمشکورہیں ، قمرزمان کائرہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی ضمانت منظورکرنے پرسپریم کورٹ کےمشکورہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم فوت ہوچکی ہے ، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کےساتھ ہوتی تویہ حکمران چلےجاتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےساتھ غیر اخلاقی رویہ نہ اپنایا جاتا تو یہ حکمران نہ ہوتے ، لانگ مارچ ہوگا اورحکومت کوجانا بھی ہوگا ، مہنگائی کیخلاف سب سےپہلےپیپلزپارٹی نےاحتجاج کیا ، پیپلزپارٹی صرف عوام کےاشارےپرچلتی ہے ، پیپلزپارٹی کیلئےکوئی اشارہ تھا ، ہے اورنہ ہوگا۔

قمرزمان کائرہ نے کہا کہ خورشید شاہ کی ضمانت منظورکرنے پرسپریم کورٹ کےمشکورہیں ، عوام کی عدالت میں بےگناہ ہیں،قانون کی عدالت میں بھی ثابت ہوگئے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ خورشیدشاہ کوپیپلزپارٹی کاساتھ دینےکی سزادی جارہی ہے ، خورشیدشاہ کیخلاف کیس بدنیتی پرمبنی ہے۔

Advertisement

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی (پی ڈی ایم) کے فیصلے کے مطابق 26 مارچ کو مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازکی نیب میں پیشی کی ریلی میں بھرپورشرکت کرے گی۔

قمرزمان کائرہ نے کہا تھا کہ 26 مارچ کی صبح نیب آفس کے باہر پیپلز پارٹی کے قافلے کی قیادت خود کروں گا جبکہ کارکن بھر پور تیاری کیساتھ ریلی میں شرکت کے لیے پہنچیں گے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے سینٹرل پنجاب بھرکے کارکنوں اوررہنماؤں کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version