Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان

یوٹیلیٹی اسٹور

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ہے ، جس کے باعث غریب عوام مزید پریشانی کا شکار ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے سستی اشیا خورو نوش فروخت کرنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب ڈالڈا گھی کی قیمت میں 109 روپے فی کلو تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا گھی کا 10 لٹر کین 1090 روپے مہنگا ہوگیا ہے، 10 لٹر ڈالڈا گھی کا کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ پلانٹا کوکنگ آئل کا 5 لیٹر کا ڈبا 1332 سے بڑھ کر 1795 روپے کا ہوگیا ہے۔

Advertisement

قیمتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر من پسند کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 465 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ من پسند 5 لٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہوگئی ہے۔

میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ ہو ہے، میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھ کر 3360 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے ایک ماہ قبل 11 ستمبر کو بھی حکومت نے گھی کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ ایک ماہ قبل مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری؛ ہاؤس رینٹل سیلنگ میں بڑا اضافہ
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version