Advertisement

پی آئی بی کالونی کے قریب فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے غوثیہ پی آئی بی کالونی کے قریب فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 2 افراد کو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کی شناخت 45 سالہ وحید گل اور 42 سالہ نعیم شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق وحید گل پولیس اہلکار تھا جو سی آئی صدر میں تعینات تھا جبکہ جاں بحق نعیم شاہ مقتول اہلکار کا دوست ہے، وحید اپنے دوست نعیم شاہ کے ساتھ چائے کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا جب فائرنگ ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کرنے والا بھی پولیس اہلکار تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کا نام امجد ہے، امجد ماضی میں ایس ایس یو میں بھی تعینات رہا ہے، پولیس کانسٹیبل امجد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

Advertisement

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار وحید اور نعیم کو کانسٹیبل امجد نے گولیاں مارکر قتل کیا ہے، واقعہ دشمنی کا معلوم ہوتا ہے، ملزم ماضی میں مقتول اہلکار کے ساتھ سی آئی اے صدر میں تعینات رہ چکا ہے، ملزم قتل کی واردات کے بعد فرار ہوگیا ہے، پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version