Advertisement

چیف آف ائیر اسٹاف اسکواش ٹورنامنٹ کے دونوں ٹائٹل مصری کھلاڑیو ں کے نام

چیف آف ائیر اسٹاف اسکواش چیمپئین شپ ٹورنامنٹ میں مینز ٹائنل مصر کے  مصطفی السیرتی نے  جیت لیا جبکہ ویمن ایونٹ کی ٹرافی سلمی الطیب نے جیت لی۔

تفصیلات کےمطابق ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ کے فائنل میچ میں ورلڈ نمبر 67 مصر کے مصطفی السیرتی نے فرانس کے اوگسٹ کو شکست دی،47منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں مصری حریف نے 9-11،11-7، 11-6،12-10 سے فتح سمیٹی۔

قبل ازیں مصر کی سلمٰی الطیب نے فرانس کی میری اسٹیفن کو شکست دے کر چیف آف دی ائیر سٹاف انٹرنیشنل اسکواش ٹورنامنٹ میں خواتین کے ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

مصحف اسکواش کمپلیکس میں کھیلے گئے خواتین کے فائنل میں مصر کی سلمٰی الطیب نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کی حریف میری اسٹیفن کوا سٹریٹ سیٹس میں 0-3 سےشکست دے کر چیمپئین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 مصر کی سلمٰی الطیب نے پہلے سیٹ میں6-11 سے، دوسرے سیٹ میں 10-12 سے اور تیسرے سیٹ میں 4-11 سےکامیابی حاصل کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ مصر کی سلمٰی الطیب نے مصر کی ہی فیروز ابو الخیر کو اور فرانس کی میری اسٹیفن نے مصر کی نادین کوٹپ کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

مصحف اسکواش کمپلیکس میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پاک فضائیہ کے سربراہ ا ئیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر سی ای او سرینا عزیز بولانی سمیت اسکواش فیڈ ریشن کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی چمچماتی ٹرافی کی شکر پڑیاں میں رونمائی
چوتھا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے شکست دے دی
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، پنجاب پولیس نے حکمت عملی تیار کر لی، آئی جی پنجاب
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
Next Article
Exit mobile version