Advertisement

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا، آرمی چیف

آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت کے خلاف شاندار جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے ساتھ بھارت کے خلاف واضح کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا۔

یاد رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے،پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست دے دی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ، بھارتی  بیٹسمینوں کا آغاز ہی مایوس کن تھا،بھارتی اوپنر شاہین شاہ آفریدی کے سامنے بے بس نظر آئے۔

Advertisement

بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز بنائے،کپتان ویرات کوہلی  نے شاندار اننگ کھیلتے ہوئے 57 رنز بنائے اور شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ریشابھ پانٹ 39،سوریا کمار یاداو اور ہاردک پانڈیا نے 11،11 رنز بنائے،رویندر جڈیجا،13 جبکہ تجربہ کار بیٹسمین روہٹ شرما صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آسٹریلوی ہائی کمشن میں موسم بہار میں آسٹریلیا ڈے کی تقریب کا انعقاد
فیصل آباد میں دلخراش واقعہ، دو خواتین اور چاربچے قتل
اضافی گندم درآمد اورمہنگی کھادخریداری اسکینڈل؛ وفاقی سیکریٹری قومی تحفظ خوراک فارغ
پی اےایف اکیڈمی اصغرخان میں149جی ڈی پی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
ڈسٹرکٹ جوڈیشری کےججزکااسلام آبادہائیکورٹ کوخط، جسٹس محسن اخترکیخلاف بڑے الزامات
پی آئی اے کی خریداری میں 10 کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کردی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version