Advertisement

دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں، وزیر مملکت

فرخ حبیب

رجیم چینج سازش نے 8 ماہ میں ملک کو نقصان پہنچایا ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سریاب روڈ کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں، بچے کچھے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سکیورٹی فورسز کسی قربانی سے دریغ نہیں کر رہیں۔

 واضح رہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 13 پولیس اہلکار زخمی ایک شہید ہوا، دھماکے میں 3 سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

اے سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مجموعی طور ایک شہید 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوئٹہ میں سریاب روڈ پر دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version