Advertisement

ٹورنامنٹس کا انعقاد صرف مقابلے نہیں بہترین صلاحیتوں کو سامنے لانا بھی ہے، کمشنر لاہور

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹس کا انعقاد صرف مقابلے نہیں بہترین صلاحیتوں کو سامنے لانا بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوائش کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب اسکوائش ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام  نمائشی میچز کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور صدر پنجاب اسکوائش ایسوسی ایشن نورالامین مینگل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ ٹورنامنٹس کا انعقاد صرف مقابلے نہیں بہترین صلاحیتوں کو سامنے لانا بھی ہے، پنجاب اسکوائش ایسوسی ایشن کی نوجوان کھلاڑیوں کیلئے کاوشوں کے بہترین نتائج حاصل ہوں گے۔

 صدر پنجاب اسکوائش ایسوسی ایشن نور الامین مینگل نے کہا کہ اسکوائش کے فروغ کے لیے ٹورنامنٹس کا انعقاد انتہائی ضروری ہے، ہم نوجوان کھلاڑیوں کو مزید مواقع  بھی دیں گے۔

صدر پنجاب اسکوائش ایسوسی ایشن نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنا ہے اس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کام کیا جا رہا ہے، انڈر10 اور انڈر 15 کی سطح پر زیادہ سے زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

صدر پنجاب اسکوائش ایسوسی ایشن نور الامین مینگل اور کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بچوں میں کٹس اور راکٹس بھی تقسیم کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Next Article
Exit mobile version